ایوان صدراسلام آباد میں گرینڈ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا عوام آنے والے انتخابات میں ان لوگوں کوووٹ دیکر اسمبلی میں بھیجیں جو اس کے اہل ہوں، انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،، ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور یہ جان آنی جانی چیز ہے ، صدر زرداری کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام نے ملکی دفاع میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین، گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024