گیارہ مئی کو عوام تاریخی فیصلہ کرینگے، اقتدار میں آکر پاکستان کو پستیوں سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کرینگے. میاں نوازشریف
فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کے رہنما شریف گجر کے انتقال پر ان کے بیٹے سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے ،ملک کو پستی سے نکال کر بلندیوں کی طرف لے جانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہم پر الزامات لگانے والے بتائیں کہ پانچ برسوں میں انہوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کیا کیا، میاں نوازشریف نے کہا کہ گیارہ مئی کے دن عوام کو تاریخی فیصلہ کرنا ہوگا،ہمارا منشور اور پنجاب میں ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے، مسلم لیگ نون کو حکومت ملی تو ملک سے بیروزگاری، لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے پانچ برسوں میں ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا،، اللہ کرے کہ گزشتہ حکومت جیسی حکومت عوام کو دوبارہ نہ ملے۔