اسی فیصد ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دیا جو پہلے کبھی اسمبلی میں نہیں گئے، اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ اسے فرسودہ نظام چاہیے یا نیا پاکستان.عمران خان

15 اپریل 2013 (19:15)

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ملک میں ریکارڈ تباہی مچائی گئی، کسی جماعت نے بلدیاتی نظام کو نہیں چلنے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسی فیصد ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے جو کبھی اسمبلی میں نہیں گئے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو ٹکٹ دے کر نہ صرف انقلاب کی بنیاد رکھی بلکہ میوزیکل چیئر کے کلچر کو بھی ختم کر دیا ہے ۔ برصغیر کی تاریخ میں کسی جماعت نے اتنا بڑا پارٹی الیکشن نہیں کرایا، پارٹی الیکشن چیلنج تھا جسے کامیابی کے ساتھ انجام تک پہنچایا،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کو راستہ دکھا دیا ہے ، اب اسے فیصلہ کرنا ہے کہ اسے پرانا اور فرسودہ نظام چاہیے یا نیا پاکستان چاہیے