سندھ ہائی کورٹ نے نوشہرو فیروز کی حد بندیوں سے متعلق نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

15 اپریل 2013 (15:42)
سندھ ہائی کورٹ نے نوشہرو فیروز کی حد بندیوں سے متعلق نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں مرید علی شاہ نے درخواست دائر کی تھی عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے عدالت میں جواب داخل کرایا کہ نوشہرو فیروز کے سات حلقوں کی دوبارہ حد بندی کی گئی ہے۔ اور اس کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ اس جواب کے بعد عدالت نے حکم دیا تھا کہ اس عمل کا باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کر کے عدالت میں جمع کرایا جائے۔ تاہم اب تک عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی ہے جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، جس پر جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل بنچ نے فریقین کو بائیس اپریل تک نوٹس جاری کر دیے۔ اور ہدایت کی کہ ان حلقوں میں بائیس اپریل تک بیلٹ پیپر کی چھپائی کا عمل بھی روک دیا جائے۔