سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کےخلاف توہین عدالت سےمتعلق کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردی گئی.
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت راجہ پرویز اشرف کے وکیل بیرسٹر وسیم سجاد کی علالت کےباعث ملتوی کی گئی . چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کو خفیہ خط لکھنے پرسابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا گیا تھا. سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ راجہ پرویزاشرف کی جانب سے خط عدالتی معاملات میں مداخلت اور اثرانداز ہونےکی کوشش ہے.