پرویزمشرف غداری کیس: سپریم کورٹ نے اکتیس جولائی دو ہزار نو کے فیصلے سےمتعلق وفاق سے جواب طلب کرلیا.سماعت سترہ اپریل تک ملتوی کردی گئی.
سابق صدر پرویزمشرف کےخلاف غداری کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےکی.عدالت نے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی اور کیس میں وفاق کی جانب سے خاموشی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا. عدالت نے سیکریٹری قانون کو حکم دیا کہ کیس سےمتعلق وفاق سےپوچھ کربتایا جائے . جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس دیئے کہ کیا فیڈریشن سمجھتی ہے کہ آئین مذاق ہے اور کوئی کچھ بھی کرے. وفاق کارروائی نہیں کرےگا. عدالت نے اکتیس جولائی دو ہزار نو کےفیصلے پرعمل درآمد سےمتعلق وفاق سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت سترہ اپریل تک ملتوی کردی.