ناروے کا جمپر ہزاروں فٹ بلندی پرفن کامظاہرہ کرتے کھائی میں گرگیا.لیکن خوش قسمتی سےبروقت پیراشوٹ کھلنے سے موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا.

15 اپریل 2013 (13:41)

ناروے کے بیس جمپر (base jumper)سرجین رچرڈ اس وقت حادثے کا شکار ہوگئے جب وہ چارہزارفٹ بلند پہاڑی چوٹی پر بیس جمپ کھیل کا منفرد انداز میں مظاہرہ کررہے تھے،بیس جمپ مظاہرے کے دوران ان کا آپریٹس اچانک ٹوٹ گیا اور وہ گہری کھائی کی طرف گرنے لگے،،گرنے کا منظر دیکھ کر کسی کو یقین نہیں تھا کہ وہ زندہ بچ جائیں گےتاہم بروقت پیراشوٹ کھلنے سے وہ موت کے منہ میں جانے سے محفوظ رہے.