فخرالدین جی ابراہیم کے صاحبزادے کے دفترسے لیپ ٹاپ چوری ہونے کے بعد ملک بھرکے الیکشن کمیشن کے دفاترمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی.
الیکشن کمیشن کے دفاترکی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دفاترکوجانے والے تمام مرکزی راستے عام گاڑیوں اورشہریوں کے لیے بند کردئیے گئے ہیں،،، صرف متعلقہ افراد کوہی الیکشن کمیشن کے دفترمیں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری الیکشن کمیشن کے دفترمیں تعینات کردی گئی جبکہ ملک بھرکے دفاترمیں بھی سیکیورٹی کوبڑھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسواور وزیرداخلہ ملک حبیب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے تمام دفاترکی سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا تھا۔