سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم فیصل آباد میں انتقال کرگئے.

15 اپریل 2013 (13:23)
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم فیصل آباد میں انتقال کرگئے.

صاحبزادہ فضل کریم جگرکےعارضہ کےباعث چند روزقبل فیصل آباد کےالائیڈ اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا. دوران علاج صاحبزادہ فضل کریم قومے میں چلے گئے. جہاں وہ انتقال کرگئے. صاحبزادہ فضل کریم چوبیس اکتوبر انیس سو چون کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے.  انیس سو ستاسی میں جامعہ رضویہ فیصل آباد سے اسلامک سٹیڈیز میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور عملی زندگی کا آغاز کاروباری شخصیت کےطور پرکیا. صاحبزادہ فضل کریم انیس سو ترانوے سے ستانوے تک پنجاب اسمبلی کے رکن جب کہ انیس سو ستانوے سے ننانوے تک صوبائی وزیر بھی رہے. جب کہ انہوں نے دوہزار دو میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کی نشست پر پہلی بار کامیابی حاصل کی پھر اسی نشست پر دوہزار آٹھ میں بھی کامیاب قرار پائے. صاحبزادہ فضل کریم کا دہشت گردی کےخلاف جنگ سے متعلق موقف بھی واضح رہا،دوہزار تیرہ کے انتخابات کیلئے ن لیگ سے اختلافات کے باعث وہ پیپلزپارٹی اور قاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کوشاں تھے.