آج بھی میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ظاہر کیا جارہاہے.

15 اپریل 2013 (13:15)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جب کہ ہزارہ،راول پنڈی ڈویژن اور کشمیر میں ہلکی بار ش کا امکان ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کا زور بڑھتا جارہا ہے۔ دن کے وقت تیز دھوپ رہتی ہے۔ لوگ گرمی سے بچنے کے لئے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں۔ سکھر ، نواب شاہ ، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی دن میں شدید گرمی رہتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔