کراچی کے علاقے محمودآباد میں رینجرز اور رابعہ سٹی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا.
علٰی الصبح محمود آباد عمر کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئےپانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، اورانکےقبضے سےمختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوران آپریشن ریینجرز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا تھا۔ جبکہ گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، آپریشن میں خواتین اہلکار سمیت رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا، حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ادھر رات گئے گلستان جوہر میں واقع رابعہ سٹی اپارٹمنٹس میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔رابعہ سٹی اپارٹمنٹس میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں خواتین اہل کاروں سمیت تین سو پولیس اہل کاروں نے حصہ لیا۔ تاہم آپریشن میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔