گرمی کیا بڑھی، ملک میں لوڈ شیڈنگ میں بھی بدترین اضافہ ہوگیا، ہرایک گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے.

15 اپریل 2013 (12:58)

ملک میں بجلی کا بحران سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے ، لوڈشیڈنگ کے جن پر نگران حکومت کے عملیات بھی کام نہ آ سکے اور بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کر چکا ہے ۔ جس کی بڑی وجہ پاور ہاوسز کو گیس اور تیل کی عدم فراہمی ہے ۔ بڑے شہروں میں ہرایک گھنٹے کے بعد دوگھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ جبکہ چھوٹے شہروں اوردیہی علاقوں میں اٹھارہ سےبیس گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ حکومت کی جنب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے بھی غلط ثابت ہوئے ہیں اور ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔