سیاست کہیں یا حکومت میں رہنے کا خاندانی شوق. عام انتخابات میں کئی ایسے امیدوارمیدان میں ہیں جوآپس میں بھائی بھائی یا انتہائی قریبی رشتہ داربھی ہیں۔

15 اپریل 2013 (12:22)

الیکشن دوہزار تیرہ میں جہاں مخالف ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں وہیں سگے بھائی اورماموں بھانجے بھی خونی رشتوں کو بالائے طاق رکھ کرسیاسی اکھاڑے میں اترآئے۔ این اے دوسونوسے نون لیگ کے شفیق احمد کھوسواپنے بڑے بھائی اورفنکشنل لیگ کے امیدوار میرحسن کھوسو سے مقابلہ کریں گے۔ این اے ایک سو تہتر سے ڈیرہ غازی خان سے سردارسیف الدین کھوسہ کے مقابلے میں ان کے چھوٹے بھائی دوست محمد خان کھوسہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ سابق اتحادی پی پی اورق لیگ نے بھی دو بھائیوں کولڑوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس سڑسٹھ سے نور احمد بھرگڑی کا مقابلہ جمیل احمد بھرگڑی سے ہوگا۔الیکشن دوہزار تیرہ میں ماموں اور بھانجے بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے ہیں ۔ این اے ایک سو پچپن سے نون لیگ کے امیدواراختر کانجو کا مقابلہ ان کے بھانجے آزاد امیدوار عبدالرحمان کانجو سے ہوگا۔این اے دوسوساٹھ سے الہی بخش سومرو کا مقابلہ اپنے بھانجے محمد میاں سومرو سے ہوگا۔ جبکہ این اے نواسی سے فیصل صالح حیات کا مقابلہ بھی ان کے کزن کے بیٹے عابد امام سے ہوگا۔