لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے شریف بردارن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔

15 اپریل 2013 (12:10)

جسٹس خواجہ امتیازکی سربراہی میں الیکش ٹربیونل نے ذاتی وجوہات کی بناء پر شریف برادران اورعمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کر لی تھی جس کے بعد معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے تینوں امیدواروں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے معاملہ جسٹس ناصر سعید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو بھجوا دیا۔نوازشریف کیخلاف حلقہ این اے ایک سو بیس سے مخالف امیدوارسہیل ملک، محمد شہبازشریف کیخلاف حلقہ پی پی ایک سواکسٹھ سے مخالف امیدوار رانا سجاد افضل اورحلقہ این اے ایک سوبائیس سے عمران کیخلاف مخالف امیدوار جنید مرتضٰی نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں اس کے علاوہ الیکشن ٹربیونلز دیگر امیدواروں کی اپیلیوں کی بھی سماعت کررہے ہیں۔