تحریک انصاف ظلم و جبر کرنےوالوں کو نشان عبرت بنا دے گی: ابوبکر کلہ
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور حلقہ این اے 133 کے نامزد امیدوار چوہدری ابوبکر مشتاق ورک آف کلہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام پر ظلم وجبر کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنائیگی 66 سال تک چند خاندانوں نے پاکستان کے 18کروڑ عوام پر حکمرانی کرکے پاکستان کو کھوکھلا کردیا تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے موروثی سیاست کو جڑ سے اکھارنے کیلئے اقدامات اٹھائے عمران خان نے نئے چہرے سامنے لاکر ثابت کردیا ہے کہ ہم حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے شرقپور روڈ، گلوریا کالونی، جوئیانوالہ موڑ، شاہ کالونی، رسول نگر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔