اقتدار میں آ کر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے: بریگیڈئر (ر) اعجاز

15 اپریل 2013

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت )حلقہ این اے 137سے آزاد امیدوار سابق ڈی جی آئی بی بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے پرانا ننکانہ میں بشیر احمد صراف کے ڈیرہ پر اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا اس موقعہ پر بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے برسراقتدار آکر ننکانہ صاحب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کروں گا انہوں نے کہا کہ میں ایم این اے منتخب ہوکر ننکانہ صاحب کو پنجاب کا ماڈل ضلع بناﺅں گا انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب کی عوام میری عوام ہے اور ان کے دکھ درد کو میں اپنا دکھ درد سمجھتا ہوں اور اب وہ دن دور نہیں جب ننکانہ صاحب کی عوام خوشحال ہوگی اور ےہاں کی عوام کو روزگار کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔