پیپلز پارٹی 40 سال سے لوگوں کو روٹی، کپڑا مکان کا نعرہ لگا کر بیوقوف بنا رہی ہے: چودھری نواز

15 اپریل 2013

کاہنہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما لاہور کے نائب صدر، این اے 130اور پی پی 158سے امیدوار حاجی چوہدری محمد نواز نے پریس کلب کاہنہ میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ این اے 129سے میاں شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129اور پی پی 159سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ شہباز شریف کے اس حلقہ میں آنا ہمارے لئے فخر اور خوش قسمتی کی بات ہے اور اب انشاءاللہ یہ حلقہ مثالی حلقہ بن جائے گا ،پی پی نے 40سال لوگوں کو روٹی ،کپڑا ، مکان کا نعرہ لگا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا، مسلم لیگ (ن) نے موٹر وے ،دانش سکولز ، لیب ٹاپ ،سولر لیمپ، میٹروبس اور آشیانہ سیکم کے تحفے دیے اور پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھال دیے ، شہباز شریف نے حلقہ میں 60بیڈ کا ہسپتال ،بیدیاں روڈ ،کاہنہ ڈگری گرلز کالج اور دیگر کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے،اس موقع پر مسلم لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں نے شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے عزم کا اظہار کیا ،جبکہ میواتی برادری کے بزرگ رہنما ﺅں نے خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ ،سردار عادل عمر ،رانا خالد قادری ، ندیم ثاقب بٹ،ملک سیلم ،میاں عظیم، حاجی نزیر،میاں وحید ارشدو دیگر نے بھی شرکت کی۔