نواز شریف کی قیادت میں ہی ملک ترقی کر سکتا ہے: عبدالغفور

15 اپریل 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور خاں نے کہا کہ جن قائدین کی تصویریں دکھا کر وہ صوبائی وزیر بنے اب وہ اس حلقہ کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے خود الیکشن لڑنے آرہے ہیں، اس سے بڑی میری کوئی خوش نصیبی نہیں ہوسکتی کہ انہوں نے میری سیٹ کو اس قابل سمجھا، وہ خادم پنجاب میاں شہباز شریف کو آئندہ اس حلقہ سے وزیراعلیٰ بنوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف واحد لیڈر ہیں جن کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، سابقہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک میں جس قدر لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ عام انتخابات میں پانچ سال مدت پوری کرنے کے دعویداروں کو اب اُمیدواروں کی تلاش مشکل ہوگئی ہے ، عوام ان کرپٹ حکمرانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو بے روزگار ی کے اندھے کنویں میں دھکیل دیاہے۔