ایشین سینئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے تربیتی کیمپ جاری

15 اپریل 2013

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام 17ویں ایشین سینئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد فزیکل آرمی سینٹر میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 15مرد اور 6خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں فرحان محبوب ، ناصر اقبال ، فرحان زمان ، شیخ ثاقب ، وقاص محبوب ، وانش اطلس ، نوشہرورن ، عاصم خان ، طیب اسلم ، اسرار احمد ، حماد فرید ، بلال ذاکر اور علی بخاری شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں 6کھلاڑی تربیت حاصل کر رہی ہیں ، واضح رہے کہ 17ویں ایشین سینٹر اینڈ ویجول سکواش چیمپئن شپ یکم سے 5مئی تک اسلام آباد میں شروع ہوگی۔