گوجرانوالہ : اوپن گالف چیمپئن شپ کا انعقاد

15 اپریل 2013

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ گالف اینڈ کنٹری کلب میں تینتیسویں پنجاب اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے انعامات تقسیم کئے۔ اسلام آباد گالف کلب کے شبیر اقبال نے پہلی پوزیشن کے ساتھ بہترین گالفر کا اعزاز حاصل کیا۔