چیئرمین پی سی بی پر کرپشن کے الزامات پروپیگنڈا ہیں: محمد الیاس ، باسط علی

15 اپریل 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس اور باسط علی نے سابق فاسٹ با¶لرز کی جانب سے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف پر کرپشن کے لگائے جانے والے الزامات کو ذاتی شدت اور پروپیگنڈہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ سرفراز نواز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بلیک میل کر کے بورڈ میں عہدہ لینے کے خواہش مند ہیں ۔