قومی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

15 اپریل 2013

اسلام آباد (اے پی پی) پانچویں پی او ایف قومی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ آج پیر سے جہانگیر خان سکوائش کمپلیکس پی او ایف واہ کینٹ میں شروع ہو گی ۔ پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر محمد رضوان نے میڈیا کو بتایا کہ 6 روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ 16 کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کےلئے قسمت آزمائی کریں گے۔