پیٹرنز ٹرافی کا تیسرا مرحلہ مکمل، کے ای ایس سی سرفہرست

15 اپریل 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پیٹرنز ٹرافی گریڈ II کے تین مراحل مکمل ہونے پر کے ای ایس سی، کے پی ٹی، ہمک انجینئرنگ اور سعید پیپرز کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہیں۔ گروپ میں میں کے ای ایس سی 21 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاک سٹیل کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ گروپ بی میں کے پی ٹی 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پی ٹی وی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سی ڈی اے 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ گروپ سی میں ہمک انجینئرنگ کی ٹیم 27 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، عمر ایسوسی ایٹ 21 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ڈالر ایسٹ کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ گروپ ڈی میں سعید پیپرز کی ٹیم 27 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، خیابان امین 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ایچ ای سی کی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔