یاسین اختر میموریل ٹورنامنٹ، البلال کلب تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئی

15 اپریل 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ایونٹ میںالبلال کلب نے تیسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اسلام پورہ ایگلٹس نے 8وکٹوں پر 124رنز بنائے ۔ فہد عثمان 28،عبدالرحمن 36رنز بنائے ۔ البلال کلب نے ہدف 3وکٹوں پر 126رنز بنا کر حاصل کر لیا ۔ایم سلیمان 22اشفاق احمد 43 اور حماد علی نے 23 رنز بنائے۔ دریں اثناء مغل پورہ انسٹیوٹ نے مضبوط حریف پنجاب کلب کو 6وکٹوں سے شکست سے دو چار کر دیا ۔ پنجاب کلب نے 7وکٹوں پر 144رنز بنائے ۔مغل پورہ انسٹی ٹیوٹ نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنا کر حاصل کر لیا ۔دوسرے میچ میںمغل پورہ وائٹس کی ینگ ماڈل ٹاﺅن کلب کے ہاتھوں 2وکٹوں سے شکست ہو گئی ۔ اس میچ میں مغل پورہ وائٹس نے 8وکٹوں پر 124رنز بنائے ۔ ینگ ماڈل ٹاﺅن کلب نے ہدف 8وکٹوں پر 125رنزبنا کر حاصل کر لیا ۔