پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج وزارت داخلہ کو این او سی کیلئے درخواست دے گی

15 اپریل 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن آج وزارت داخلہ سے ایشین سنوکر چیمپیئن شپ 2013ءمیں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے این او سی حاصل کرنے کی درخواست کرے گی ۔ بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان سے ملاقات کر کے افغانستان، بھارت سمیت چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی کلیئرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرینگے۔