پریذیڈنٹ کپ : ون ڈے ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل سوئی گیس اور حبیب بنک کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔ پی سی بی نے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کے آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں ریاض الدین اور ضمیر حیدر فیلڈ امپائر جبکہ سلیم بدر ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دینگے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 18 اپریل کو نیشنل بنک اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ جس میں احسن رضا اور کمال مرچنٹ فیلڈ امپائر جبکہ شوزب رضا ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دینگے۔ دونوں سیمی فائنلز کی فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 19 اپریل کو کھیلا جائیگا جس میں احسن رضا اور شوزب رضا فیلڈ امپائر جبکہ سلیم بدر ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دینگے۔