”قومی ٹیم پہلی ترجیح ہے “مصباح الحق نے 2 کروڑ کی پیشکش ٹھکرا دی

15 اپریل 2013
”قومی ٹیم پہلی ترجیح ہے “مصباح الحق نے 2 کروڑ کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ملک کی خاطر انگلش کا¶نٹی کلب وورسٹر شائر کے ساتھ پونے دو کروڑ روپے معاہدہ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح ملک کی جانب سے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے لہذا وہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کر سکتے۔ ذرائع کے مطابق وورسٹرشائر نے پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ڈیڑھ لاکھ پونڈ کے عوض دو سالہ معاہدہ کی پیشکش کی تھی تاہم پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں قومی ٹیم کی انٹرنیشنل سرگرمیوں کو مد نظر رکھ کر اس پیشکش کر مسترد کر دیا ہے ۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...