فلم ”آئینہ“ کا ڈائریکٹر تبدیل

15 اپریل 2013

لاہور (این این آئی) اداکار شان کی جگہ سرمد کھوسٹ فلم ” آئینہ “ کی ڈائریکشن دیں گے جبکہ ڈائریکٹر کی تبدیلی کےساتھ فلم کی کاسٹ میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم کا مرکزی کردار اداکارہ صباءقمر اور فیصل قریشی نبھائیں گے۔ ٹیلی فلم ”آئینہ“ کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میں نے اس پراجیکٹ کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم ہدایتکار نذر الاسلام مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک ادنیٰ سی کاوش ہے ۔مرحوم نے برسوں قبل ”آئینہ“ کے نام سے فلم بنائی تھی جسکی کہانی اور کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔