فلم بنانے والوں کو سپورٹ کرنے والا بھی کوئی نہیں: صائمہ نور

15 اپریل 2013
فلم بنانے والوں کو سپورٹ کرنے والا بھی کوئی نہیں: صائمہ نور

لاہور (آئی این پی) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا کہ فلم بنانے والوں کو سپورٹ کرنے والا کوئی نہیں جس کی وجہ سے فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستانی سینماﺅں میں بھارتی فلم کی نمائش نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ اگر فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ مکمل دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری پوری کرتے تو آج فلم انڈسٹری کے حالات اس نہج پر نہ پہنچتے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے یہاں پر فلمیں بنانے والوں کو سپورٹ کرنے والا کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والے مایوس ہو چکے ہیں۔