حسد کرنے والے دوسروں کا نہیں، اپنا ہی بیڑہ غرق کرتے ہیں: راگنی

15 اپریل 2013

لاہور (آئی این پی) گلوکارہ راگنی نے کہا کہ حسد کرنے والے دوسروں کا نہیں اپنا ہی بیڑہ غرق کرتے ہیں، مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جانے والے دشمن سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں ، شوبز کی دنیا جو باہر سے نظر آتی ہے اندر سے بالکل برعکس ہوتی ہے۔بدقسمتی سے صرف شوبز ہی نہیں دیگر طبقات میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو خود کچھ نہیں کرتے بلکہ وہ کامیاب ہوتے لوگوں کو دیکھ کر حسد کرتے رہتے ہیں ۔ میں سمجھتی ہوں کہ حسد کرنے والے دوسروں کی بجائے اپنا ہی بیڑا غرق کرتے ہیں کیونکہ حسد کرنا ایک تخریبی عمل ہے جس کا نقصان خود حسد کرنے والے کا ہوتا ہے۔