فحاشی کو فروغ دینے والے فنکاروں پر الحمراءکے دروازے بند ہو چکے ہیں: حاجی عبدالرزاق
لاہور (آئی این پی) الحمراءکے سٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ فحاشی کو فروغ دینے والے فنکاروں پر الحمراءکے دروازے بند ہو چکے ہیں، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے، ہم یہاں پر عوام کو صاف ستھری تفریح فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ سے اقدامات کر رہے ہیں۔ آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ ہم الحمراءمیں پیش کئے جانے والے تمام ڈراموں کی مانیٹرنگ کرتے ہیں اور جہاں بھی کوئی فنکار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا نظر آتا ہے اس کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جاتی ہے۔