امتیاز علی تاج کی 43ویں برسی 19 اپریل کو منائی جائےگی

15 اپریل 2013

لاہور (این این آئی) ڈرامہ نگار امتیاز علی تاج کی 43ویں برسی 19اپریل کو منائی جائے گی ۔ امتیاز علی تاج نے بائیس سال کی عمر میں اپنا پہلا ڈرامہ ”انار کلی “لکھا جس کو ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ۔ اسکے علاوہ انکا مزاحیہ ڈرامہ ” چاچا چھکن “ آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے ۔ امتیاز علی تاج نے اردو ڈراموں میںبے پناہ شہرت حاصل کی ۔ امتیاز علی تاج 19 اپریل 1970ءکو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔