اسلام آباد سے غریب شہری امیدوار 1200 روپے بنک میں‘ سائیکل پر انتخابی مہم
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کے حلقہ این اے 49 سے غریب شہری انتخابی میدان میں کود پڑا۔ پچپن سالہ راجہ اورنگ زیب خان عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں فراش ٹاﺅن اسلام آباد کا یہ رہائشی اپنی سائیکل پر لاﺅڈ سپیکر لگا کر گلی گلی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔ راجہ اورنگ زیب خان نے کہا کہ سائیکل سے اچھی سواری کوئی نہیں۔ نہ پٹرول کا خرچا نہ سی این جی بھروانے کی فکر اور نہ کوئی اور جھنجھٹ۔ راجہ اورنگ زیب کا یہ عزم ہے کہ وہ جیت کر قومی اسمبلی بھی سائیکل پر ہی جایا کرے گا۔ راجہ اورنگ زیب کے بنک میں سوائے 1200 روپے کے اور کچھ نہیں۔