پی پی 171 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا صفدر کی گاڑی پر فائرنگ‘ بھتیجا زخمی

15 اپریل 2013

صفدر آباد (نامہ نگار) پی پی 171 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ارشد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں ان کا بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔ رانا محمد ارشد انتخابی مہم سے واپس گھر جا رہے تھے کہ فاروق آباد روڈ پر جے چک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے رانا عتیق شدید زخمی ہو گیا جبکہ گاڑی تباہ ہو گئی۔