ڈرون حملوں پر مشرف نے فوج کو اعتماد میں نہیں لیا، سیاسی رہنما ‘(ر) فوجی افسر
کراچی (پ ر) ڈرون حملوں پر مشرف نے فوج کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ امت کے مطابق جنرل (ر) شاہد عزیز نے کہا سابق صدر جھوٹ بول کر فوج کا امیج خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیک محمد کو نشانہ بنانے پر انہوں نے کہا اس طرح کے امریکی حملے ہمارے فائدے میں ہیں۔ ائرمارشل (ر) کلیم سعادت نے کہا ڈرون حملوں کا کریڈٹ مشرف خود لیتے رہے۔ فیصل صالح حیات نے کہا ان معاملات پر سابق صدر نے کابینہ کو کبھی اعتماد میں نہیں لیا۔