شریف برادران کیخلاف اپیلوں سمیت 17اپیلیں دوسرے ایپلٹ بنچ میں منتقل

15 اپریل 2013

اسلام آباد (خبرنگار) الیکشن کمشن نے شریف برادران کے خلاف دائر 7اپیلوں سمیت 17اپیلیں ایک ایپلٹ بنچ سے دوسرے بنچ کو ٹرانسفر کر دی ہیں۔ تمام اپیلیں الیکشن کمشن کی طرف سے مقرر کی گئی مدت کے اندر نمٹا دی جائیں گی۔ سہیل ملک بنام میاں شہبازشریف ، مسز نسرین مجید بنام آر او وغیرہ این اے 120لاہور، محمد اسلم بنام آر او وغیرہ این اے 122لاہور، جنید مرتضیٰ بنام آر او وغیرہ این اے 122لاہور، میاں طارق بنام آر او این اے 122لاہور، شیرون خان بنام آر او وغیرہ حلقہ این اے 120لاہور، طارق احمد بنام میاں محمد نوازشریف وغیرہ حلقہ این اے 120لاہور، رانا محمد سجاد افضل بنام میاں شہبازشریف وغیرہ حلقہ پی پی 161کی تین مختلف اپیلیں، آل عمران بنام میاں نوازشریف وغیرہ حلقہ این اے 120لاہور، مقبول احمد بنام رانا مبشر وغیرہ حلقہ پی پی 159لاہور، مسز افشاں امیر الدین بنام میاں محمد نوازشریف حلقہ این اے 120لاہور اور مقبول احمد بنام رانا مبشر اقبال وغیرہ حلقہ این اے 129لاہور کو ٹرانسفر کرکے جسٹس ناصر سعید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کو بھجوا دی گئی ہیں۔