اسلام آباد: باربی کیو بنانے والوں نے مارگلہ کے جنگل میں آگ لگا دی، وسیع رقبہ متاثر

15 اپریل 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مارگلہ کی پہاڑیوں پر باربی کیو بنانے والوں کی لاپروائی کے باعث جلتی لکڑیوں نے جنگل میں آگ لگا دی جس کو ابھی تک بجھایا نہ جا سکا۔ سی ڈی اے اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھانے کا عمل جاری تھا۔ آگ پنکنک منانے والے افراد کی جانب سے باربی کیو کے لئے لگائی گئی تھی آگ پھیلنے سے درجنوں درخت جل گئے اور وسیع رقبہ متاثر ہوا۔
مار گلہ جنگل