رحمن ملک نے دورہ بھارت کے دوران شندے کو قیمتی گن تحفے میں دی
نئی دہلی (آئی این پی) آپ شاید یقین کریں یا نہ کریں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے گزشتہ سال دسمبر میں دورہ¿ بھارت کے دوران اپنے بھارتی ہم منصب سوشیل کمار شندے کو ایک قیمتی تحفہ نان فائرنگ “ونٹیج گن“ تحفہ میں دیدی۔ اس ملاقات کے وقت موجود افراد کے مطابق رحمن ملک نے بڑے فخر کے ساتھ یہ تحفہ انہیں دیا۔ یہ گن بعدازاں توشہ خانہ پہنچا دی گئی۔ اگر شندے یہ گن رکھتے تو انہیں اس کا باقاعدہ لائسنس لینا پڑتا۔