خیبر ایجنسی: نیٹو کنٹینروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2جاں بحق، 2زخمی

15 اپریل 2013

خیبر ایجنسی (نوائے وقت نیوز) خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ سے 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ سے 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع خاصہ دار فورس کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں فائرنگ کرنے کا واقع پیش آیا۔ ذرائع خاصہ دار فورس کے مطابق کنٹینر افغانستان سے واپس پاکستان آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور ساتھی ہلاک جبکہ مزید 2افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کےلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نیٹو کنٹینر/فائرنگ