این اے 120 میں نواز شریف کی انتخابی مہم آج شروع ہو گی، کلثوم نواز دفتر کا افتتاح جلسے سے خطاب کرینگی، مریم لاہور میں نگران مقرر

15 اپریل 2013

لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی این اے 120 سے انتخابی مہم آج (سوموار) کو شروع ہو گی۔ افتتاحی جلسہ سے بیگم کلثوم نواز شریف، مریم نواز ، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ بیگم کلثوم نواز لوئر مال پر مرکزی دفتر کا افتتاح کرینگی۔ آئی این پی کے مطابق مسلم لیگ ن کی لاہور میں انتخابی مہم کا نگران مریم نواز شریف کو مقرر کیا گیا ہے۔ مریم نواز پارٹی خواتین اور دیگر رہنماﺅں کے ساتھ لاہور میں مسلم لیگ ن کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گی۔