شفاف اور بروقت انتخابات کے انعقاد پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے: محبوب انور

15 اپریل 2013

لاہور(آئی این پی) صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر خلیق الزمان کی داتا دربار پر حاضری، شفاف انتخابات کیلئے دعا کی۔ دونوں افسران نے نماز عشاءبھی داتا دربار مسجد میں باجماعت ادا کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور نے کہا کہ شفاف اور بروقت انتخابات کے انعقاد پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔ عام انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کیلئے جو ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے اس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جس کیلئے انتظامیہ کو بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔