عمران کے اثاثوں میں اضافہ، اسلام آباد میں گھر کو بطور تحفہ ظاہر کرکے شامل نہیں کیا گیا

15 اپریل 2013

لاہور(خصوصی رپورٹ) الیکشن کمشن کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی گئی الیکشن کمشن کی طرف سے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا ہے ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کے موجودہ اثاثے 30,171,088 روپے ہیں جبکہ 30 جون 2012ءکو ظاہر کئے گئے اثاثے 21,564,758 روپے تھے اثاثوں کی ان تفصیلات میں اسلام آباد میں موجود 300 کنال اور 5 مرلہ کے گھر کو بطور تحفہ ظاہر کرکے اس کی مالیت شامل نہیں کی گئی اور ایک بار پھر ابہام رکھا گیا ہے۔