شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ‘ 4 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی

15 اپریل 2013

اسلام آباد/ میرانشاہ (سٹاف رپورٹر + ایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ حملہ دتہ خیل کے گا¶ں منظر خیل میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر کیا گیا جس کے دوران دو میزائل فائر کئے گئے۔ ثناءنیوز کے مطابق مقامی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔ واضح رہے شمالی وزیرستان کو طالبان اور القاعدہ جنگجووں کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ این این آئی کے مطابق جاسوس طیارے کے حملے میں متعدد زخمی ہو گئے۔ جاسوس طیاروں سے گھر اور گاڑی پر 3 میزائل داغے گئے۔ حملے کے بعد بھی دیر تک علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے اس مکان میں یہ غیر ملکی گزشتہ کافی عرصے سے رہائش پذیر تھے۔ اسلام آباد سے سٹاف رپورٹر کے مطابق امریکہ نے اتوار کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے ایک مکان پر ڈرون سے دو میزائل داغے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں تین غیر ملکی مارے گئے تاہم آزاد ذرائع سے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ڈرون