آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہو گا: پرویز الٰہی

15 اپریل 2013

لاہور (خبر نگار) گجرات کے قصبہ منگووال کے نہایت بااثر ولایت بٹ خاندان کے سربراہ امجد اقبال بٹ اور دیگر برادریوں کے سربراہوں نے احمد مختار اور مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت اور چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان منگووال میں بہت بڑے اجتماع میں کیا جس میں مغل برادری اور ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد انور بھٹی کے علاوہ لئیق شہزاد بٹ، منور بٹ، انصر محمود بٹ، غلام حیدر بٹ، سید وقار گیلانی، راسخ الٰہی ، ڈاکٹر انصر، میاں اختر پگانوالہ، تنویر بٹ، جاوید یعقوب ڈار، چودھری محمد ارشد وارث، غلام حیدر بٹ، عدنان سیٹھی، ندیم ملہی، باﺅ ظہیر حسین بٹ، عظمت سعید، چودھری نثار، انعام الحق اور میاں عمران مسعود بھی موجود تھے۔ چودھری پرویز الٰہی نے انہیں دلی طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارا ان کے بزرگوں کے ساتھ قریبی رشتہ تھا، آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہو گا، ق لیگ ایک خاندان کی طرح ہے آج سے بٹ خاندان بھی ہمارے خاندان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کو عزت دینے کیلئے ہم نے بہت محنت کی۔ ہماری پانچ سالہ تاریخ عوامی فلاحی کاموں سے بھری پڑی ہے اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں دوبارہ موقع دیا تو ہم مزید عوامی فلاحی کام کریں گے جو کام ق لیگ کی حکومت نے کئے وہ نواز شریف شہباز شریف کی حکومتیں بھی نہ کر سکیں، ترقی کا پہیہ چل رہا تھا اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ وہی عمل دوبارہ شروع ہو تو آپ سائیکل کو کامیاب بنائیں۔ امجد اقبال بٹ نے چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی ، راسخ الٰہی ، میاں عمران مسعود کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے۔ انہوں نے کہا کہ احمد مختار اور ن لیگ کے مقابلہ میں چودھری برادران کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں، اس لئے متفقہ طور پر میں اپنی اور دیگر برادریوں کے افراد کے ہمراہ ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ مونس الٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدنان سیٹھی اور ندیم ملہی کی کوششوں کی وجہ سے امجد اقبال بٹ کا خاندان اور دیگر برادریاں ق لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی کارکن یا ساتھی کو پارٹی قیادت سے کبھی مایوسی نہیں ہوئی۔ چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے انتخابی کارواں کا منگووال جاتے ہوئے جگہ جگہ پرجوش اور مثالی استقبال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے چودھری اعجاز آف شاہدولہ ٹاو¿ن سے ملاقات کی۔ حلقہ این اے 105 کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چودھری اعجاز نے پرویز الٰہی کو کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی آئندہ ہفتے شاہدولہ ٹاو¿ن میں عظیم الشان جلسہ کرانے کا بھی اعلان کیا۔