ق لیگ نے قومی اسمبلی کے مزید 12اور پنجاب اسمبلی کے 19حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا
لاہور (خبر نگار) ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے قومی اسمبلی کے12 مزید حلقوں سے اپنی پارٹی کے فائنل امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ باقی حلقوں سے امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 شیخوپورہ سے خرم منور منج، این اے 136 ننکانہ شاہد منظور گل، این اے 156 خانیوال سے رضا حیات ہراج، این اے 157 خانیوال حامد یار ہراج، این اے 163 ساہیوال سے نعمان اقبال لنگڑیال، این اے 169 وہاڑی سے چودھری طاہر اقبال، این اے 171 ڈیرہ غازی خان سے خواجہ شیراز محمود، این اے 172 ڈیرہ غازی خان سردار مقصود لغاری، این اے 188 بہاولنگر سید محمد اصغر شاہ، این اے 52 راولپنڈی محمد بشارت راجہ، این اے 101 گوجرانوالہ سے ساجد حسین چٹھہ، این اے 97 گوجرانوالہ سے چودھری محمد انوربھنڈر امیدوار ہو ں گے۔ دریں اثناءق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے مزید 19 حلقوں سے اپنی پارٹی کے فائنل امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ حلقہ پی پی 1 مری سے سردار محمد سلیم، پی پی 32 سرگودھا سے عامر سلطان چیمہ، پی پی 48 بھکر نذر عباس کہاوڑ، پی پی 55 فیصل آباد سے چودھری ظہیر الدین خاں، پی پی 56 فیصل آباد رائے عبدالقادر، پی پی 62 فیصل آباد علی اختر خان، پی پی 80 جھنگ سے قمر حیات کاٹھیا، پی پی 97 گوجرانوالہ چودھری ناصر چیمہ، پی پی حلقہ 99 گوجرانوالہ چودھری ظفر اللہ چیمہ، پی پی 101 گوجرانوالہ زوہیر ضیاءمنج، پی پی حلقہ 102 سے تنویر اعظم چیمہ، پی پی 103 گوجرانوالہ عادل بخش، پی پی 134 شکر گڑھ سے کرنل محمد عباس چودھری، پی پی 137 لاہور سے یوسف احد ملک، پی پی 164 شیخوپورہ علی عباس گل آغا، پی پی 166 خانیوال احمد یار ہراج، پی پی 214 خانیوال رانا محمد سلیم، پی پی 215 خانیوال سے احمد یار ہراج، پی پی 245 ڈیرہ غازی خان سے محمد خان لغاری پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ہوں گے۔