سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں: شاہد آفریدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈ شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے فی الحال کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کا مقصد ان کے بھائی عباس شریف کی تعزیت کرنا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاست میں آئے بغیر بھی ملک کی خدمت کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ کراچی میں ہسپتال بنا رہا ہوں ابھی میری ساری توجہ کھیل پر ہے اور پاکستان ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔