جماعت اسلامی نے لاہور سے قومی، صوبائی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

15 اپریل 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی نے لاہور سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ جماعت کے امیدوار قومی اور صوبائی کے تمام 38 حلقوں سے حصہ لیں گے، میاں مقصود احمد، امیر العظیم، حافظ سلمان بٹ سمیت 9 امیدوار دو دو حلقوں سے حصہ لیں گے۔ حافظ سلمان بٹ، وقار ندیم وڑائچ اور ذکر اللہ مجاہد کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ میں مقصود احمد نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان خود کو ملک کے وزیراعظم تصور کئے بیٹھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں، وقت بتائے گا کہ مذاکرات کی ناکامی نواز لیگ اور تحریک انصاف کی کتنی بڑی غلطی تھی۔ جاری فہرست کے مطابق این اے 118سے میاں مقصود احمد، این اے 119سے ضیاءالدین انصاری، این اے 120سے حافظ سلمان بٹ، این اے 121سے فرید پراچہ، این اے 122سے امیرالعظیم، این اے 123سے چودھری محمد شوکت، این اے 124سے میاں مقصود احمد، این اے 125وقار ندیم وڑائچ، این اے 126سے لیاقت بلوچ ، این اے 127سے احسان اللہ وقاص، این اے 129سے محمد یونس ایڈووکیٹ اور این اے 130سے چودھری منظورحسین جبکہ صوبائی حلقوں میں پی پی 137سے علی عمران، پی پی 138سے چودھری محمد اسلم پی پی 139سے خلیق احمد بٹ پی پی 140سے حافظ سلمان بٹ، این اے 141سے منیر اعوان ، پی پی 142سے ضیاءالدین انصار ی ایڈووکیٹ، پی پی 143سے چودھری محمد شوکت، پی پی 144سے محمد زبیر پی پی 145سے ڈاکٹر عامرصدیقی، پی پی 146سے سلمان احمد خان، پی پی 147سے امیرالعظیم، پی پی 148سے حاجی ریاض الحسن، پی پی 149سے شاہد نوید ملک، پی پی 150سے محمد انور گوندل، پی پی 151سے چودھری محمود الاحد، پی پی 152سے ملک شاہد اسلم، پی پی 153سے خالد احمد بٹ، پی پی 154سے احسان اللہ وقاص، پی پی 155سے ذکی الدین شیخ، پی پی 156سے وقار ندیم وڑائچ،پی پی 157سے میاں عامرخلیل، پی پی 158سے عمرحیات باجوہ، پی پی 159سے محمد یونس ایڈووکیٹ، پی پی 160سے ملک جہانگیر بارا اور پی پی 161سے ظہور احمد وٹو انتخابات میں حصہ لیں گے۔