الیکشن کمشن کے غیرسنجیدہ بیانات سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں: آفاق احمد

15 اپریل 2013
الیکشن کمشن کے غیرسنجیدہ بیانات سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں: آفاق احمد


لاہور (آئی این پی) ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے شفاف انتخابات ہوئے تو ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی‘ الطاف حسین بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز کے سربراہ ہیں مگر کراچی میں اب ایم کیو ایم کی دہشت گردی نہیں چلے گی‘ الیکشن کمشن کے غیر سنجیدہ بیانات سے انتخابات کے حوالے سے شکو ک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں مگر کوئی طاقت انتخابات کو نہیں روک سکتی کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے متحد ہیں‘ ایم کیو ایم پنجاب میں بھی بھتہ خوری اور اسلحہ کلچر کو فروغ دے رہی ہے ‘ ہم لسانی جماعت ہیں مگر ملک کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے‘ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں نوگوایریاز ختم ہو چکے ہیں۔ گذشتہ روز لاہور ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان آج جن مشکلات کا شکار ہے ان کا حل صرف اور صرف ملک میں شفاف اور بروقت انتخابات ہیں‘ کراچی میں شفاف انتخابات ہوگئے تو ایم کیو ایم کا صفایا ہو جائے گا اور ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا شفاف انتخابات کیلئے کراچی سمیت جہاں بھی ضرورت پڑے وہاں فوج تعینات کی جائے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم الطاف حسین کی قیادت میں غیرملکی ہاتھوں میں کھیل رہی ہے اور سازش کے تحت کراچی میں دہشت گردی اور بھتہ خوری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...