لڑکی زیادتی کے بعد قتل، نعش گندے نالے کے قریب پھینک دی
لاہور (نامہ نگار)کاہنہ مےں نامعلوم افراد نے مبےنہ طور پر جواں سالہ لڑکی کو اغوا ءکر کے زےادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے بعد لاش گندے نالے کے قرےب پھےنک دی۔ بتاےاجاتا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ مےںگندے نالے کے قرےب اےک نامعلوم لڑکی کی خون مےں لت پت لاش دےکھ کر لوگوں نے پولےس کو اطلاع کی۔ پولےس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے مےں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادےا ہے۔پولےس کے مطابق شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زےادتی کا نشانہ بناےا اور پھر اسے تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کردےا اور لاش ےہاں پھےنک دی۔مقتولہ کے چہرے پر تشدد اور جسم پر گولےوں کے تےن نشانات موجود ہےں۔ تاحال مقتولہ کی شناخت نہےں ہوسکی ہے۔ شہر کے مختلف تھانوں مےں اغواءکے مقدمات چےک کئے جارہے ہےں تاکہ مقتولہ کی شناخت ہوسکے جبکہ اصل حقائق ورثاءکے ملنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئےں گے۔