ڈاکوﺅں نے 4گھروں سے 50 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 4گاڑیاں 9 موٹر سائیکل چوری

15 اپریل 2013

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈاکوﺅں نے 4گھروں میں لوٹ مار کے دوران 50لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ چور 4گاڑیاں اور 9 موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے جوہر ٹاﺅن میں یوسف کے گھر گھس کر اہلخانہ کو ےرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کرکے 17لاکھ روپے مالیت، شاہدرہ ٹاﺅن میں سرفراز سے 13لاکھ روپے مالیت ، نشتر کالونی میں نصیر الدین کے گھر سے12لاکھ، رائے ونڈ میں فراست کے گھر سے 8لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے لیاقت آباد میں مصطفی کی فیملی سے 6لاکھ ، ٹاﺅن شپ میں آصف کی فیملی سے 5لاکھ، اقبال ٹاﺅن میں نوید کی فیملی سے ساڑھے 4لاکھ، شادباغ میں خضر کی فیملی سے 4لاکھ کی نقدی، زیورات اورموبائل فون لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے جوہر ٹاﺅن میں اکرم سے ساڑھے 15لاکھ کی کار اورنقدی، مانگا منڈی میں مقامی فیکٹری میںگھس کر 3لاکھ اور دوموبائل فون، شفیق آباد میں عثمان سے 3 لاکھ اور موبائل فون، غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے ہدایت علی سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون ،گجر پورہ میں حفیظ سے ڈیڑھ لاکھ اورموبائل فون،گلشن راوی میں جمال سے ایک لاکھ اور موبائل فون، لٹن روڈ میں نذیر سے ایک لاکھ روپے کے پرائز بانڈ اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں سلیم سے 60 ہزار روپے اورموبائل فون،اچھرہ میں مظہر سے 50ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈےفنس مےں اےک دکان سے 4لاکھ روپے مالےت کا سامان چوری کرلےا۔چوروں نے گلشن راوی میں سے مجید، سول لائن سے سبطین ، چوہنگ سے فیصل ، گرین ٹاﺅن سے ریاض کی گاڑیاں جبکہ پرانی انارکلی سے عمران ، اقبال ٹاﺅن سے ثاقب، ہنجروال سے نصیب ، شاد باغ سے حبیب، مغلپورہ سے ارشد، شفیق آباد سے کاشف ، نواں کوٹ سے مطلوب،سبزہ زار سے واپڈا آفیسر خواجہ نذیر احمد کی موٹر سائیکل چوری کرلےں۔